لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

US Allegedly Protected 200 Commercial Ships in Strait of Hormuz Operation

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایک انتہائی خفیہ مشن کے تحت 10 کروڑ بیرل خام تیل سے لادے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے بحفاظت گزارا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے اس اہم ترین بحری گزرگاہ کو تقریباً مکمل طور پر بند کر رکھا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ (Truth Social) پر جاری ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ امریکی فوج کو آبنائے ہرمز سے تیل کے ٹینکرز اور دیگر تجارتی جہازوں کو نکالنے کے لیے ایک خفیہ مشن شروع کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا، “آج مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس فوجی کوشش کے نتیجے میں 10 کروڑ بیرل سے زیادہ تیل آبنائے ہرمز سے گزر کر کھلی عالمی مارکیٹ تک پہنچ چکا ہے، جبکہ اس مشن کے تحت 200 سے زائد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کیا گیا۔” انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اب اس بحری راستے کا کنٹرول امریکہ کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے مئی کے آغاز میں تجارتی جہازوں کو اسکورٹ کرنے کے لیے “پروجیکٹ فریڈم” (Project Freedom) کے نام سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا تھا، لیکن مشرق وسطیٰ کی جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کے تحت اسے محض ایک دن بعد ہی معطل کر دیا گیا تھا۔ مئی کے اواخر میں امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ یہ آپریشن دوبارہ شروع ہو چکا ہے، تاہم اس وقت مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ان رپورٹس کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تجارتی جہازوں کی مدد کی تردید کی تھی، لیکن اب صدر ٹرمپ کے بیان نے اس خفیہ آپریشن کی تصدیق کر دی ہے۔