نیویارک: ایک نئے قومی سروے کے مطابق امریکی درج شدہ (Registered) ووٹرز میں میئر زہران ممدانی (Zohran Mamdani) کو ناپسند کرنے والوں کے مقابلے میں پسند کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ نیویارک ٹائمز اور سینا کالج (New York Times/Siena College) کی جانب سے کیے گئے اس ٹیلی فونک سروے میں 8 سے 13 ستمبر کے درمیان ملک بھر کے 1,503 درج شدہ ووٹرز سے ان کی رائے لی گئی۔
سروے میں شریک ووٹرز کے ایک گروہ سے نیویارک کے 14ویں کانگریسی ڈسٹرکٹ کی نمائندہ الیگزینڈریا اوکاسیو کوٹیز (AOC) جبکہ دوسرے گروہ سے زہران ممدانی کے بارے میں رائے مانگی گئی۔
سروے کے اہم اعداد و شمارکےمطابق رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 35 فیصد نے ممدانی کے بارے میں مثبت (Favorable) جبکہ 31 فیصد نے منفی (Unfavorable) رائے کا اظہار کیا۔
پسندیدگی کی شرح: 20 فیصد ووٹرز نے ‘بہت زیادہ مثبت’ اور 15 فیصد نے ‘کسی حد تک مثبت’ رائے دی۔
ناپسندیدگی کی شرح: 27 فیصد نے ‘بہت زیادہ منفی’ اور 4 فیصد نے ‘کسی حد تک منفی’ رائے دی۔
لا علم افراد: 27 فیصد ووٹرز نے کہا کہ انہوں نے ممدانی کے بارے میں پہلے نہیں سن رکھا، جبکہ 7 فیصد نے رائے دینے سے معذرت کی۔
ممکنہ ووٹرز (Likely Voters) میں ممدانی کی مقبولیت مزید زیادہ دیکھی گئی، جہاں 38 فیصد نے انہیں پسند اور 33 فیصد نے ناپسند کیا۔ آزاد (Independent) ووٹرز میں 36 فیصد رجسٹرڈ اور 44 فیصد ممکنہ ووٹرز نے ان کے حق میں رائے دی۔
سروے کے مطابق 618 جواب دہندگان میں 202 ڈیموکریٹس، 155 ریپبلکنز اور 219 انڈیپنڈنٹ ووٹرز شامل تھے، جبکہ سروے میں غلطی کا امکان (Margin of Error) مثبت یا منفی 2.9 فیصد ہے۔





