لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی کارلوس روئزکی سفیرعاصم افتخارسےملاقات

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے (SRSG) برائے ہیٹی، مسٹر کارلوس روئز میسیو (Carlos Ruiz Massieu) نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستانی سفیر کو ہیٹی کی تازہ ترین سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

خصوصی نمائندے کارلوس روئز نے ہیٹی میں طویل عرصے سے جاری تشدد اور بدامنی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران اور چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے ہیٹی کی صورتحال پر جامع بریفنگ دینے پر خصوصی نمائندے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہیٹی میں اقوام متحدہ کے سیاسی مشن ‘بنوا’ (BINUH) کے لیے پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان، ہیٹی میں امن و امان کی بحالی، سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور استحکام لانے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے کی جانے والی تمام اجتماعی کوششوں کی بھرپور تائید کرتا ہے۔