لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

برطانیہ، یورپی یونین اورچین پرامریکی ٹیرف کا اعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ، یورپی یونین اور چین سمیت 60 سے زائد تجارتی شراکت دار ممالک کی برآمدات پر 10 سے 12.5 فیصد تک نیا ٹیرف (ٹیکس) عائد کرنے کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔

امریکی ٹریڈ ریپریزینٹیٹو جیمیسن گریئر کے مطابق یہ نیا اقدام ‘جبری مشقت’ (Forced Labour) کے خلاف امریکی قوانین کو عالمی سطح پر لاگو کرنے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین جیسے ممالک پر 10 فیصد جبکہ چین اور جاپان سمیت دیگر ممالک پر 12.5 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا، جبکہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے آزادانہ تجارتی معاہدے (USMCA) کے تحت آنے والے سامان کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب فروری میں امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ بنیادی ٹیرف کی قانونی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس قانونی ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ نے 150 دنوں کے لیے عارضی ٹیرف نافذ کیا تھا جس کی مدت ختم ہونے پر اب یہ نیا قانونی طریقہ کار اپنایا گیا ہے تاکہ عدالتوں میں اسے چیلنج نہ کیا جا سکے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ کینیڈا کی مصنوعات پر 50 فیصد اور برازیل کی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ صنعتی گنجائش سے زائد پیداوار (Excess Industrial Capacity) سے متعلق مزید 16 معیشتوں کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں مستقبل میں اضافی ڈیوٹیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔