لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

’ٹوائےاسٹوری5‘ایک ارب ڈالرکمانےوالی2026 کی پہلی فلم بن گئی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: ڈزنی اور پکسر کی انتہائی مقبول اینیمیٹڈ فرنچائز کی پانچویں فلم ’ٹوائے اسٹوری 5‘ (Toy Story 5) نے عالمی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے ایک ارب ڈالر (1 Billion Dollars) کی کمائی کا اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اس شاندار کامیابی کے بعد یہ 2026 کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

سینما گھروں میں ریلیز کے تقریباً ایک ماہ بعد حاصل ہونے والی اس کامیابی کی بڑی وجہ عالمی سطح پر مضبوط باکس آفس بزنس اور شائقین کی سینما گھروں میں بڑی تعداد میں آمد ہے۔ یہ فلم اپنی فرنچائز کی تاریخ کا سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی پہلے ہی بنا چکی ہے۔

انڈسٹری ماہرین کے مطابق فلم کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اس کا منفرد موضوع ہے۔ اس بار ‘ٹوائے اسٹوری 5’ کی کہانی بچوں کی جدید ٹیکنالوجی اور گیجٹس پر بڑھتی ہوئی انحصار کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں پیارے کھلونوں کو ’لیلی پیڈ‘ (Lilypad) نامی ایک جدید ٹیبلٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کھلونوں کی یہ جدوجہد یہ ثابت کرتی ہے کہ اسکرین کے دور میں بھی روایتی کھیل اور کھلونوں کی حقیقی اہمیت کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔

ریلیز کے محض ایک ماہ کے اندر فلم نے دنیا بھر کے سینما گھروں سے 1 ارب ڈالر اکٹھے کر کے 2026 کی سب سے کامیاب ہالی ووڈ فلم کا اعزاز حاصل کیا۔اسٹوڈیو میں حالیہ ملازمتوں میں کٹوتی (Layoffs) کے بعد ’ٹوائے اسٹوری 5‘ کی ریکارڈر توڑ کامیابی نے پکسر کی باکس آفس پر گرفت دوبارہ مضبوط کر دی ہے۔

فلم کی ہدایت کاری اینڈریو اسٹینٹن نے کی ہے جبکہ ٹام ہینکس (ووڈی) اور ٹم ایلن (بز لائٹ ایئر) نے ایک بار پھر اپنی لازوال آوازوں سے کرداروں میں روح پھونکی ہے۔

فلم کی عالمی باکس آفس پر مسلسل کامیابی کے پیشِ نظر سینما ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اس کی مجموعی کمائی میں مزید بڑا اضافہ متوقع ہے۔ یہ کامیابی پکسر اسٹوڈیو کے لیے ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے جو حال ہی میں اندرونی اور مالیاتی چیلنجز سے گزر رہا تھا۔