واشنگٹن: کرسمس اور چھٹیوں کے سیزن کے قریب آتے ہی یونائیٹڈ اسٹیٹس پوسٹل سروس (USPS) نے ڈاک اور پارسلز کی بروقت ترسیل کے لیے اپنی طے شدہ آخری تاریخوں (Shipping Deadlines) کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے تاکہ تمام بھیجے گئے گفٹس اور خطوط 25 دسمبر سے قبل اپنے منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔
یو ایس پی ایس کی جانب سے امریکہ کی 48 ملحقہ ریاستوں (Lower 48 States) اور دیگر علاقوں بشمول الیاسکا، ہوائی، پورٹو ریکو اور دیگر امریکی خطوں کے لیے الگ الگ تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔
امریکہ کی ملحقہ 48 ریاستوں کے لیے تجویز کردہ تاریخیں:
یو ایس پی ایس گراؤنڈ ایڈوانٹیج (USPS Ground Advantage): 17 دسمبر
فرسٹ کلاس میل (First-Class Mail): 17 دسمبر
پرائیارٹی میل (Priority Mail): 18 دسمبر
پرائیارٹی میل ایکسپریس (Priority Mail Express): 19 دسمبر
الاسکا، ہوائی، پورٹو ریکو اور امریکی علاقوں کے لیے تاریخیں:
یو ایس پی ایس گراؤنڈ ایڈوانٹیج: 16 دسمبر
فرسٹ کلاس میل: 17 دسمبر
پرائیارٹی میل: 18 دسمبر
پرائیارٹی میل ایکسپریس: 19 دسمبر
پوسٹل حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چھٹیوں کے دوران رش سے بچنے اور بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لیے ان تاریخوں کے مطابق پارسلز کی ارسال یقینی بنائیں۔





