نیو یارک: این ایف ایل (NFL) ٹیم نیو یارک جائنٹس (New York Giants) کے کوارٹر بیک جیکن ڈارٹ (Jaxson Dart) گھٹنے کی شدید چوٹ کے باعث سرجری کروائیں گے اور وہ رواں 2026 کے پورے سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔
این ایف ایل نیٹ ورک اور اسپورٹس صحافی ایڈم شیفٹر (Adam Schefter) کی رپورٹس کے مطابق، جیکن ڈارٹ لاس اینجلس میں ریمز (Rams) کے خلاف میچ کے پہلے ہی ڈرائیو میں گھٹنے پر شدید ہٹ لگنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ اگرچہ ابتدائی طور پر اسے درمیانی درجے کی چوٹ سمجھا جا رہا تھا، تاہم ایم آر آئی (MRI) رپورٹ میں ان کے گھٹنے کے حساس حصوں (MCL, PCL اور Meniscus) کو شدید نقصان پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے لیے جراحی (Surgery) کی ضرورت ہے۔
جائنٹس کی ٹیم نے اب تک اس چوٹ کی حتمی تفصیلات کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے، تاہم جیکن ڈارٹ کی غیر موجودگی میں اب ٹیم کے تجربہ کار کوارٹر بیک جیمیس ونسٹن (Jameis Winston) کو ان کی جگہ اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔
گزشتہ سال 2025 میں 25ویں نمبر پر ڈرافٹ ہونے والے 22 سالہ کھلاڑی کے اگلے سیزن تک میدان میں واپسی کا فی الوقت کوئی یقینی امکان ظاہر نہیں کیا جا رہا۔




