کیلیفورنیا: اگر آپ فیس بک اور انسٹاگرام پر اکثر تصاویر، ویڈیوز یا ریلز پوسٹ کرتے ہیں اور انہیں واٹس ایپ پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں، تو اب میٹا (Meta) اس عمل کو مزید آسان بنانے جا رہا ہے۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ‘WABetaInfo’ کی رپورٹ کے مطابق، اینڈرائیڈ (Android) اور آئی او ایس (iOS) دونوں پلیٹ فارمز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (Beta) ورژن میں ایک نیا ‘کراس شیئرنگ’ (Cross-sharing) فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کی فی الوقت ازمائش جاری ہے۔
اس نئے فیچر کے تحت جب صارف واٹس ایپ کے اندر میڈیا پکر (Media Picker) کو اوپن کرے گا، تو اسے میڈیا سورسز کی فہرست میں فیس بک اور انسٹاگرام کے نئے اپشنز بھی نظر آئیں گے۔ صارفین اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس سے اسٹوریز، پوسٹس اور ریلز کو ایک گرڈ (Grid) کی شکل میں دیکھ کر براہِ راست منتخب کر سکیں گے اور بغیر کسی وقت کے ضیاع کے واٹس ایپ پر بھیج سکیں گے۔
اگرچہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے، تاہم توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ بیٹا ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد اسے جلد ہی دنیا بھر کے تمام عام صارفین کے لیے رول آؤٹ کر دیا جائے گا۔





