Tech Giants Join Anthropic in Global AI Security Initiative

اینتھروپک نے 'پروجیکٹ گلاس وِنگ' کا آغاز کر دیا

Editor News

سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) – مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے کی معروف کمپنی اینتھروپک(Anthropic) نے ‘پروجیکٹ گلاس وِنگ’ (Project Glasswing) کے نام سے ایک نیا عالمی اقدام شروع کیا ہے، جس کا مقصد اہم سافٹ ویئر سسٹمز کو اے آئی سے چلنے والے سائبر حملوں سے محفوظ بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ایمیزون (AWS)، ایپل، گوگل، مائیکروسافٹ، این ویڈیا اور کراؤڈ اسٹرائیک جیسے بڑے ٹیک ادارے شامل ہیں۔

اس اقدام کے تحت شریک کمپنیاں اینتھروپک کا ابھی تک غیر ریلیز شدہ ماڈل Claude Mythos Preview استعمال کریں گی۔ کمپنی کے مطابق، اس ماڈل نے پہلے ہی بڑے آپریٹنگ سسٹمز اور ویب براؤزرز میں ہزاروں ایسی خامیوں (Vulnerabilities) کی نشاندہی کی ہے جن کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے تھے۔

اینتھروپک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اے آئی ٹولز کو دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ معاشی اور سیکیورٹی خطرات کو روکا جا سکے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں سال کے آغاز میں اینتھروپک نے پینٹاگون (امریکی وزارتِ دفاع) کے لیے اپنے سسٹمز سے سیکیورٹی سیف گارڈز ہٹانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد امریکی حکومت نے کمپنی کو “سپلائی چین رسک” کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔

اگرچہ ‘پروجیکٹ گلاس وِنگ’ کا مقصد تحفظ فراہم کرنا ہے، لیکن رپورٹس کے مطابق فروری میں میکسیکو کے کئی سرکاری اداروں پر ہونے والے سائبر حملے میں اینتھروپک کے ‘کلاڈ’ ماڈل کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اب بڑی ٹیک کمپنیاں مل کر اس ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *