Square Enix Puts Final Fantasy 9 Remake on Hold, Fans Disappointed

فائنل فینٹسی 9 کا اصل ورژن سن 2000 میں ریلیز ہوا تھا اور یہ اس سیریز کے مقبول ترین حصوں میں سے ایک مانا جاتا ہے

Editor News

ٹوکیو(ویب ڈیسک): گیمنگ انڈسٹری کے معتبر ذرائع کے مطابق، اسکوائر اینکس (Square Enix) نے فائنل فینٹسی 9 کے ریمیک پر کام فی الحال روک دیا ہے۔

انڈسٹری انسائیڈر ‘نیٹ دی ہیٹ’ (Nate the Hate) نے انکشاف کیا ہے کہ اس پروجیکٹ کو “آن آئس” (On Ice) یعنی عارضی طور پر منجمد کر دیا گیا ہے اور فی الحال اس کی تیاری میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔

فائنل فینٹسی 9 کا اصل ورژن سن 2000 میں ریلیز ہوا تھا اور یہ اس سیریز کے مقبول ترین حصوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اگرچہ اس ریمیک کا باضابطہ اعلان کبھی نہیں کیا گیا تھا، لیکن 2021 کے مشہور ‘این ویڈیا لیک’ (Nvidia Leak) کے بعد سے اس کی تیاری کی افواہیں گرم تھیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اسکوائر اینکس اس وقت اپنی تمام تر توجہ ‘فائنل فینٹسی 7 ریمیک’ کے تیسرے حصے اور ‘کنگڈم ہارٹس 4’ جیسے بڑے منصوبوں پر مرکوز کیے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے ایف ایف 9 ریمیک کو پسِ پشت ڈال دیا گیا ہے۔ تاہم، کمپنی نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *