Shehbaz Sharif, JD Vance Meeting Signals Push for Peace and Stability in Region

Editor News

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی نائب صدر ڈی جےوینس نے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی وفد میں خصوصی نمائندہ Steve Witkoff اور Jared Kushner بھی شامل تھے۔

پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور وزیر داخلہ Mohsin Naqvi شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دونوں وفود کی جانب سے مثبت اور تعمیری انداز میں مذاکرات میں شرکت کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ بات چیت خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور دونوں فریقین کے درمیان سہولت کاری کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *