ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث عیدالفطر جمعہ کے روز منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک بھر میں 11 مختلف مقامات پر ماہرین فلکیات اور متعلقہ حکام نے چاند کی رویت کے لیے خصوصی انتظامات کیے، تاہم کسی مقام سے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل سعودی حکام نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند دیکھنے میں تعاون کریں اور کسی بھی ممکنہ رویت کی اطلاع متعلقہ اداروں تک پہنچائیں۔
بعد ازاں شوال کے چاند سے متعلق حتمی فیصلہ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ عیدالفطر جمعہ کو منائی جائے گی۔





