لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

سام سنگ کابڑادھماکہ!ایپل کےفولڈیبل فون کو ٹکردینےکی تیاری

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

سیئول: فولڈیبل اسمارٹ فون کی مارکیٹ پر برسوں راج کرنے والی کمپنی سام سنگ (Samsung) اپنے سالانہ ‘گیلکسی ان پیکڈ’ (Galaxy Unpacked) ایونٹ میں اپنے فولڈیبل فونز کی لائن اپ میں ایک بڑا سرپرائز دینے جا رہی ہے۔

لیکس اور کمپنی کے اشاروں کے مطابق، سام سنگ روایتی ‘زی فولڈ’ (Z Fold) اور ‘زی فلپ’ (Z Flip) کی جدید ترین جنریشن کے ساتھ ساتھ ایک بالکل نیا کم اونچائی اور زیادہ چوڑی اسکرین (Shorter & Wider) والا فولڈیبل فارم فیکٹر متعارف کروا سکتا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے اپنے ڈیزائن میں اتنی تیزی سے تبدیلی کی بڑی وجہ ایپل (Apple) کا پہلا فولڈیبل آئی فون ہے، جس کے آئندہ چند ماہ میں لانچ ہونے کی توقع ہے۔

تحقیقاتی ادارے IDC کے معروف تجزیہ کار فرانسسکو جیرونیمو (Francisco Jeronimo) کا کہنا ہے “ایپل کا فولڈیبل مارکیٹ میں قدم رکھنا اس سیگمنٹ کے لیے ایک بہت بڑا موڑ ثابت ہوگا۔ اندازہ ہے کہ ایپل اپنے پہلے ہی سال میں قیمت کے لحاظ سے عالمی فولڈیبل مارکیٹ کا 34 فیصد حصہ حاصل کر سکتا ہے۔”

ایپل کے متوقع چوڑے (Passport Shape) ڈیزائن سے پہلے ہی سام سنگ ایسی ہی باڈی اور اسکرین کا فون لا کر مارکیٹ میں اپنا دفاع مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

چوڑا یا پاسپورٹ شیپ فولڈیبل فون بالکل نیا مفہوم نہیں ہے۔ رواں سال ہواوے (Huawei) نے اپنا ‘Pura X Max’ متعارف کرایا تھا، جبکہ اس سے قبل گوگل کا پہلا ‘Pixel Fold’ اور ‘Oppo Find N’ بھی اسی ڈیزائن پر مبنی تھے۔ تاہم ماضی میں سام سنگ نے پتلی بیرونی اسکرینز اور مربع شیپ اندرونی اسکرینز کو فروغ دے کر ان چوڑے ڈیزائنز کا خاتمہ کر دیا تھا۔

ٹیک ماہرین کے مطابق سام سنگ کے لیے یہ اقدام جرات مندانہ ہونے کے ساتھ ساتھ رسکی بھی ہے۔

اس سے قبل سام سنگ نے آئی فون ایئر (iPhone Air) کے جواب میں ‘Galaxy S25 Edge’ پیش کیا تھا لیکن اس کی فروخت میں خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔

پچھلے سال لانچ کیا گیا ‘Galaxy Z TriFold’ بھی امریکی مارکیٹ میں 3 ماہ سے زیادہ نہ ٹک سکا۔

سام سنگ امید کر رہا ہے کہ ایپل کی آمد سے فولڈیبل مارکیٹ کا حجم بڑا ہو جائے گا، لیکن اگر سام سنگ ان ایجادات میں پیچھے رہ گیا تو اس کی 7 سالہ بالادستی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔