لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

سلمان خان نےوزن میں16کلوکمی کاانکشاف کر دیا،صحت سےمتعلق افواہوں پرخاموشی توڑدی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ممبئی (ویب ڈیسک): بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنے مداحوں کی تشویش دور کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا 16 کلو وزن کم کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ پہلے سے زیادہ سمارٹ اور دبلے نظر آ رہے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں انہیں پہلے کی نسبت کمزور دیکھا گیا تھا۔ ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد مداحوں میں اداکار کی صحت سے متعلق شدید تشویش پھیل گئی تھی اور سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

ان خبروں اور افواہوں کے بعد پہلے تو سلمان خان نے اپنی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کی، لیکن اب انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی صحت پر خاموشی توڑ دی ہے۔

حال ہی میں سلمان خان نے اپنے چھوٹے بھائی سہیل خان کے ساتھ ایک رئیلیٹی شو ‘الائنس’ (Alliance) میں شرکت کی۔ شو کے دوران دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی باڈی فٹنس اور وزن میں کمی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

شو میں سلمان خان نے سہیل خان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ “تمہارا وزن کافی کم ہو گیا ہے”، جس پر سہیل خان نے مسکراتے ہوئے اپنے سکس پیک (Six-Pack Abs) دکھائے اور بتایا کہ انہوں نے اپنا 12 کلو وزن کم کیا ہے۔

سہیل خان کی اس بات کے جواب میں سلمان خان نے سرپرائز دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی اپنا 16 کلوگرام وزن کم کیا ہے، جس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ ان کی ظاہری تبدیلی کسی بیماری کی وجہ سے نہیں بلکہ باقاعدہ فٹنس روٹین اور ڈائٹ کا نتیجہ ہے۔