Bronx and Queens to Get New Schools Under NYC Expansion Plan

دی برونکس اسکول آف ہپ ہاپ: نویں سے بارہویں جماعت کے لیے اس منفرد اسکول میں 'ہپ ہاپ' کلچر کو بنیاد بنا کر ڈی جے انگ، آڈیو پروڈکشن اور ڈیجیٹل میڈیا جیسے مضامین پڑھائے جائیں گے۔

Editor News

نیویارک: میئر ظہران ممدانی اور پبلک اسکولز چانسلر قمر سیموئلز نے نیویارک کے طلباء کے لیے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پانچ نئے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے

یہ اسکول ستمبر 2026 سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، جن کا مقصد جدید نصاب، فنونِ لطیفہ (Arts) اور معذور طلباء کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

میئر ممدانی نے اس موقع پر کہا: “جدت اور آرٹ نیویارک کی پہچان ہیں۔ ہمارے اسکولوں کو بھی اسی حقیقت کی عکاسی کرنی چاہیے۔ یہ پانچ نئے اسکول نہ صرف نشستوں کی کمی کو پورا کریں گے بلکہ فنونِ لطیفہ اور معذور بچوں کی تعلیم کو ترجیح دیں گے۔”

ستمبر 2026 میں کھلنے والے پانچ اسکولوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

اکیڈمی آف کلچرل ایکسی لینس (لانگ آئی لینڈ سٹی): یہاں پری کے (Pre-K) سے پانچویں جماعت تک تعلیم دی جائے گی، جہاں پراجیکٹ بیسڈ لرننگ اور ثقافتی اقدار پر توجہ ہوگی۔

برونکس اسکول آف آرٹس اینڈ ایکسپلوریشن: یہ ڈسٹرکٹ 75 کا اسکول ہے جو کنڈرگارٹن سے آٹھویں جماعت تک معذور طلباء کو فنونِ لطیفہ کے ذریعے تعلیم دے گا۔

دی برونکس اسکول آف ہپ ہاپ: نویں سے بارہویں جماعت کے لیے اس منفرد اسکول میں ‘ہپ ہاپ’ کلچر کو بنیاد بنا کر ڈی جے انگ، آڈیو پروڈکشن اور ڈیجیٹل میڈیا جیسے مضامین پڑھائے جائیں گے۔

کوئینز اکیڈمی فار انوویٹو لرننگ (ایسٹوریا): چھٹی سے بارہویں جماعت کے معذور طلباء کے لیے اس اسکول میں ٹیکنالوجی اور STEM تعلیم پر زور دیا جائے گا۔

ویسٹ کیو (West Q) ایلیمنٹری (ووڈ سائیڈ): یہاں کنڈرگارٹن سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کو ریاضی، زبان اور کمیونٹی سے جڑے پراجیکٹس کے ذریعے پڑھایا جائے گا۔

چانسلر قمر سیموئلز کے مطابق، یہ اسکول نیویارک کے مستقبل کو زیادہ منصفانہ اور مستحکم بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *