Rod Stewart Calls Off Two Vegas Performances Hours Before Showtime

Editor News

لاس ویگاس (ویب ڈیسک) – عالمی شہرت یافتہ 81 سالہ برطانوی راک اسٹار اور ‘فیسز’ (Faces) بینڈ کے سابق فرنٹ مین سر راڈ اسٹیورٹ (Rod Stewart) کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے، جس کے باعث انہوں نے لاس ویگاس میں ہونے والے اپنے دو بڑے شوز اسٹیج پر جانے سے چند گھنٹے قبل ہی ہنگامی طور پر منسوخ کر دیے۔

راڈ اسٹیورٹ لاس ویگاس کے مشہور ریسارٹ ‘سیزرز پیلس’ (Caesars Palace) کے تھیٹر ‘دی کولوزیم’ میں اپنے طویل عرصے سے جاری “انکور” (Encore) کنسرٹ سلسلے کے تحت 29 اور 30 مئی کی راتوں کو پرفارم کرنے والے تھے۔ تاہم، شوز شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل انہیں منسوخ کر دیا گیا۔

راڈ اسٹیورٹ کے نمائندے نے ‘لاس ویگاس ریویو’ کو جاری بیان میں بتایا کہ “ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے، راڈ اسٹیورٹ نے بوجھل دل کے ساتھ سیزرز پیلس میں 29 اور 30 مئی کی اپنی پرفارمنسز منسوخ کر دی ہیں، تاہم وہ 2 جون سے دوبارہ شوز کے لیے اسٹیج پر واپس آئیں گے۔”

خود راڈ اسٹیورٹ نے مداھین سے معذرت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا: “میں اپنے تمام فینز سے معافی چاہتا ہوں۔ ناک کے انفیکشن (Sinus Infection) کے باعث ڈاکٹر نے مجھے آواز کو آرام دینے (Vocal Rest) کا کہا ہے۔ میں سیزرز پیلس کے آئندہ شوز اور اس موسمِ گرما کے ٹور میں آپ سب سے ملنے کا منتظر ہوں۔” ٹکٹ ماسٹر نے اعلان کیا ہے کہ منسوخ ہونے والے شوز کے ٹکٹوں کے پیسے شائقین کو واپس (Refund) کر دیے جائیں گے۔

راڈ اسٹیورٹ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کے باعث بھی عالمی میڈیا کی سرخیوں میں رہے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے اس جھوٹے دعوے کی سخت مذمت کی تھی جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ نیٹو (NATO) کے فوجی افغانستان کی جنگ میں فرنٹ لائن پر جانے سے کتراتے تھے۔

اسپیشل برطانوی اعزاز ‘نائٹ ہڈ’ حاصل کرنے والے راک اسٹار راڈ اسٹیورٹ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ کو ‘ڈرافٹ ڈوجر’ (فوجی سروس سے بھاگنے والا مفرور) قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ “میں دوسری جنگِ عظیم کے فوراً بعد پیدا ہوا تھا اور میں اپنی افواج کا بے حد احترام کرتا ہوں جنہوں نے ہماری آزادی کے لیے جانیں دیں۔ جب ٹرمپ ہمارے بہادر فوجیوں کو بزدل کہتے ہیں تو مجھے دلی دکھ ہوتا ہے۔ افغانستان میں ہم نے اپنے 400 سے زائد جوان کھوئے، ٹرمپ کو ان کے والدین کا سوچنا چاہیے تھا۔” انہوں نے برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ ٹرمپ سے معافی منگوائیں۔

واضح رہے کہ راڈ اسٹیورٹ اور ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں گہرے دوست رہ چکے ہیں اور اسٹیورٹ فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر کے بالکل قریب رہتے ہیں، تاہم ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ان کے تعلقات ختم ہو گئے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *