لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Ranveer Singh Faces Industry Ban Over Don 3 Exit Dispute

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ممبئی(ویب ڈیسک): بالی ووڈ کے اسٹار اداکار رنویر سنگھ شدید قانونی اور پیشہ ورانہ تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔ فلم ‘ڈان 3’ سے اچانک علیحدگی اختیار کرنے پر ‘فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز’ (FWICE) نے اداکار پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔

فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، جب تک رنویر سنگھ ہدایت کار و پروڈیوسر فرحان اختر کی کمپنی کو ہونے والے مبینہ 45 کروڑ روپے کے نقصان کا معاملہ حل نہیں کرتے، اس وقت تک کوئی بھی پروڈکشن ہاؤس ان کے ساتھ کام نہیں کرے گا۔

یہ بڑا تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے پروڈکشن ہاؤس ‘ایکسل انٹرٹینمنٹ’ نے الزام عائد کیا کہ رنویر سنگھ نے تین فلموں کا باقاعدہ معاہدہ (Contract) سائن کرنے کے باوجود، بالکل آخری وقت پر ‘ڈان 3’ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ پروڈیوسرز کا موقف ہے کہ رنویر سنگھ کی اس اچانک علیحدگی کی وجہ سے فلم کی پری پروڈکشن (Pre-production) پر ہونے والے کروڑوں روپے کے اخراجات ضائع ہو گئے ہیں، لہٰذا اداکار اس تمام نقصان کی مالی ذمہ داری قبول کریں۔

دوسری جانب، رنویر سنگھ اور ان کی قانونی ٹیم نے ان الزامات پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو کسی بھی یکطرفہ پابندی کے بجائے ایک مناسب اور باقاعدہ قانونی فورم (عدالت یا ثالثی کمیٹی) پر لے جانا چاہیے، جہاں دونوں فریقین اپنے شواہد پیش کر کے اسے حل کریں۔