لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

قومی ہاکی کی بحالی کیلئےتاریخی اقدام: جنوری 2027ء کی چیمپئن شپ کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ روپےانعامی رقم کااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے ملکی قومی کھیل کی گراس روٹ لیول سے بحالی اور ترقی کے لیے ایک تاریخی اور اہم پیش رفت کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین احمد وانی کے مطابق قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد جنوری 2027ء میں ہوگا، جس کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریکارڈ انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

ان مقابلوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں بوائز اور گرلز دونوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جس کا مقصد کھلاڑیوں کی مالی و معنوی حوصلہ افزائی اور شاندار کارکردگی پر انعامات کی فراہمی ہے۔

ہر صوبے سے زیادہ سے زیادہ 4 ٹیمیں شرکت کریں گی۔آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے 2، 2 ٹیمیں شامل ہوں گی۔معروف ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے ساتھ ساتھ جن علاقوں میں گرلز ٹیمیں دستیاب ہوں گی، انہیں بھی مکمل مقابلے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں ہاکی کا ٹیلنٹ پول وسیع کرنا اور انڈر 15 لیول سے لے کر جونیئر اور سینئر سطح تک نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے لیے ایک واضح اور شفاف راستہ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “زیادہ ٹیمیں، زیادہ مقابلے، زیادہ مواقع اور زیادہ انعامات” کے فورمولے پر عمل کرتے ہوئے قومی ہاکی کو دوبارہ مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔

نئے ڈھانچے کے تحت ملک بھر سے زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے شفاف اور وسیع فارمیٹ تیار کیا گیا ہے: