لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Pentagon Removes Army Chief Randy George Ahead of Term Amid Rising Tension

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی محکمہ دفاع (Pentagon) میں ایک غیر معمولی تبدیلی دیکھنےمیں آئی ہےجہاں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو ان کی مدت ملازمت مکمل ہونے سے ایک سال قبل ہی عہدے سے ہٹا کر ریٹائر کر دیا ہے۔

رینڈی جارج کے ساتھ ساتھ جنرل ڈیوڈ ہوڈنے اور میجر جنرل ولیم گرین کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔

یہ تبدیلیاں ایک ایسے نازک موڑ پر کی گئی ہیں جب امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف اپنی فوجی سرگرمیاں تیز کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کرسٹوفر لانیو کو عارضی طور پر آرمی چیف کی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔

رینڈی جارج ستمبر 2023 میں اس عہدے پر فائز ہوئے تھے اور وہ عراق و افغانستان جنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ جنگی حالات کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت میں اس طرح کی اچانک تبدیلیوں سے ادارے میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔