لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

پاکستانی ٹیکنالوجی نےامریکا میں نئی تاریخ رقم کر دی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کلیولینڈ، اوہائیو (ویب ڈیسک): امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں پاکستانی آئی ٹی صنعت اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے لیے ایک یادگار پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پاکستانی ٹیک ادارے ’ہمدک‘ (Hamdek) نے باوقار ’اوڈو شو‘ (Odoo Show) کے آفیشل اسپانسر کے طور پر شرکت کی اور تقریب کا سب سے بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنا نیا ایجنٹک اے آئی (Agentic AI) حل “ہمدک وولف پیک” (Hamdek Wolf Pack) لانچ کر دیا ہے، جو کارپوریٹ دنیا میں کام کرنے کے انداز کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ نیا سافٹ ویئر بزنس ماڈل کا تصور ہی بدل دیتا ہے۔ روایتی سافٹ ویئر خرید کر انسانی ملازمین سے کام کروانے کے بجائے، ‘وولف پیک’ استعمال کرنے والی کمپنیاں اے آئی ایجنٹس پر مشتمل ایک مکمل فورس قائم کرتی ہیں جو خودکار طریقے سے ان کے لیے کام کرتی ہے۔

اس سسٹم میں ایک ‘ڈائریکٹر وولف ایجنٹ’ (Director Wolf Agent) سربراہی کرتا ہے جو مارکیٹنگ، آپریشنز، مینوفیکچرنگ، اکاؤنٹنگ اور کاروبار کے دیگر شعبوں کے لیے خصوصی اے آئی ایجنٹس کے اسکواد کی نگرانی اور رہنمائی کرتا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران 270 اے آئی ایجنٹس کا شائقین کے سامنے لائیو مظاہرہ کیا گیا، جسے امریکی کاروباری اداروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔

اس شاندار کامیابی کے پیچھے بانی محمد افضل کی محنت شامل ہے، جنہوں نے خاموشی سے پاکستانی انٹرپرائز سافٹ ویئر کی برآمدات کو عالمی سطح پر روشناس کرایا ہے۔ ان کا یہ اسٹارٹ اپ اب امریکا میں ‘اوڈو’ (Odoo) کے ٹاپ 40 انٹیگریٹرز اور امپلی مینٹرز میں شمار ہوتا ہے، جو کہ عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے۔ کمپنی نے ‘اوڈو’ پلیٹ فارم کے اوپر 2,500 سے زائد فیچرز تیار کیے ہیں اور آفیشل اوڈو ایپ اسٹور پر 50 سے زائد ایپلی کیشنز شائع کی ہیں جو دنیا بھر کے اداروں کو خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

پاکستانی سافٹ ویئر انڈسٹری جو طویل عرصے سے پسِ پردہ رہ کر عالمی کمپنیوں کی معاونت کر رہی تھی، اس لانچ کے ذریعے امریکا کے بڑے اسٹیج پر اپنے نام کے ساتھ سامنے آئی ہے اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔