لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی باکسرقدرت اللہ اسکاٹ لینڈسےپراسرارطورپرلاپتا,باکسنگ فیڈریشن نےروپوشی کی تصدیق کردی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

گلاسگو / اسلام آباد (ویب ڈیسک): کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے معروف باکسر قدرت اللہ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے قومی اسکواڈ کے ہمراہ وطن واپس نہیں پہنچے، جس کے بعد پاکستان باکسنگ فیڈریشن (PBF) نے ان کی پراسرار روپوشی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق باکسر قدرت اللہ پاکستان واپسی کے لیے ٹیم کی روانگی سے محض 6 گھنٹے قبل ہوٹل سے اچانک پراسرار طور پر غائب ہو گئے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قومی باکسنگ ٹیم کو گلاسگو کے ہوٹل لابی میں صبح 9 بجے جمع ہونا تھا تاکہ ایئرپورٹ کے لیے روانگی ہو سکے۔ تاہم جب ٹیم آفیشلز قدرت اللہ کو بلانے کے لیے ان کے کمرے میں پہنچے تو وہ وہاں موجود نہیں تھے۔

تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ قدرت اللہ رات 2 بجے تک اپنے کمرے میں ہی موجود تھے، لیکن صبح ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ قدرت اللہ کا پاسپورٹ اور واپسی کی فضائی ٹکٹ ٹیم منیجر کی تحویل میں ہی موجود ہے، جس کے بغیر ان کے یوں لاپتا ہونے نے شدید حیرت اور کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی گلاسگو پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور برطانوی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی پاکستانی ایتھلیٹ برطانیہ یا یورپ میں یوں روپوش ہوا ہو۔ اس سے قبل 2022ء میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے اختتام پر بھی پاکستان کے دو قومی باکسرز ٹیم انتظامیہ کو بتائے بغیر الگ ہو کر پراسرار طور پر برطانیہ میں روپوش ہو گئے تھے۔