Pakistan Welcomes Sikh Pilgrims for Vaisakhi Festival

ان مقامات کو دنیا بھر کے سکھوں کے لیے کھلا رکھنا اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ پر یقین رکھتا ہے۔

Editor News

لاہور/ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک): پاکستان نے بیساکھی میلے کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کر کے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کا ایک بار پھر ثبوت دے دیا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے یاتریوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی، رہائش اور سفری سہولیات کے جامع انتظامات کیے ہیں۔

بیساکھی کی تقریبات کے سلسلے میں ہزاروں یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب (حسن ابدال)، ننکانہ صاحب اور گوردوارہ دربار صاحب (کرتارپور) میں اپنے مذہبی فرائض ادا کر رہے ہیں۔

ان مقامات پر لنگر، طبی امداد اور معاونتی مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ یاتری اطمینان کے ساتھ زیارت کر سکیں۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس ترین مقامات کا امین ہے اور ان کی دیکھ بھال کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتا ہے۔

ان مقامات کو دنیا بھر کے سکھوں کے لیے کھلا رکھنا اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ پر یقین رکھتا ہے۔

بیساکھی کے موقع پر سکھ یاتریوں کی آمد محض ایک مذہبی تقریب نہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر پاکستان کے ایک پرامن، روادار اور ذمہ دار ملک کے طور پر مثبت تشخص کو اجاگر کرتی ہے۔ یاتریوں نے بھی پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور حکومت کے انتظامات کو سراہتے ہوئے اسے باہمی روابط کے لیے بہترین قدم قرار دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *