لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

Pakistan Warns UN About Rising Digital Hate and Misinformation Threats

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک(ویب ڈیسک): اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے ڈپٹی مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال اور ان کے ذریعے نفرت انگیز مواد کی تشہیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 27 اپریل 2026 کو اقوامِ متحدہ کی معلوماتی کمیٹی کے 48ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹی معلومات کا پھیلاؤ اور بڑھتی ہوئی سماجی تقسیم عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن رہی ہے۔

سفیر عثمان جدون نے اپنے بیان میں خاص طور پر نفرت انگیز تقاریر (Hate Speech)، نسل پرستی، اجنبیوں سے خوف (Xenophobia) اور اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ڈیجیٹل دنیا میں موجود یہ نفرت حقیقت میں انسانی جانوں اور کمزور طبقات کے لیے شدید خطرات کا باعث بن رہی ہے۔

پاکستانی مندوب نے غیر ملکی قبضے اور تنازعات والے علاقوں میں “ڈس انفارمیشن” (غلط معلومات) کے استعمال پر بھی کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے اور حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹے بیانیے تخلیق کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرہ آبادیوں کی آواز کو دبایا جا سکے۔