Pakistan Delegation Lands in Tehran to Advance Iran-US Ceasefire Efforts

ایرانی میڈیا کے مطابق، پاکستانی وفد ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔

Editor News

تہران، ایران(ویب ڈیسک): پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کاوشوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستانی وفد ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے جاری ثالثی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، پاکستانی وفد ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے کا قوی امکان ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *