لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

NYPD نےپولیس آفیسر بھرتی کےلیےرجسٹریشن شروع کر دی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) نے پولیس آفیسر کے امتحان کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ پولیس کے مطابق درخواستیں یکم جولائی سے وصول کی جا رہی ہیں، جبکہ رجسٹریشن کا عمل 14 جولائی 2026 تک جاری رہے گا۔

NYPD نے اہل امیدواروں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیویارک شہر کی خدمت، عوام کے تحفظ اور محفوظ معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ پولیس آفیسر کے امتحان میں شرکت کے لیے کوئی فیس نہیں رکھی گئی، اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار nypdrecruit.com کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس آفیسر کی اسامی کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کے پاس کم از کم 24 کالج کریڈٹس ہونا ضروری ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو پرکشش تنخواہ، جامع مراعات اور پیشہ ورانہ ترقی کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

مزید معلومات کے لیے امیدوار RECRUIT لکھ کر 212 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا NYPD کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔