نیویارک / بین الاقوامی ڈیسک: نیویارک شہر کے میئر زہران خوامے ممدانی (Zohran Kwame Mamdani) اور نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرنز سروسز (DVS) نے “نیویارک روڈ رنرز” کے تعاون سے شہر کے پہلے سرکاری “ریمنبرنس رک” (Remembrance Ruck) کا اعلان کیا ہے.
جس کی رجسٹریشن اب عام عوام اور ملٹری کمیونٹی کے لیے کھول دی گئی ہے۔ یہ تقریب نیویارک شہر کے سابق اور موجودہ فوجی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ ایونٹ 13 ستمبر کو صبح 9:00 بجے بروکین کے کیڈمین پلازہ (Cadman Plaza) سے شروع ہوگا۔ شرکاء تاریخی بروکین برج (Brooklyn Bridge) سے ہوتے ہوئے مین ہٹن کے فولی اسکوائر (Foley Square) پر اپنا سفر مکمل کریں گے۔
کون شرکت کر سکتا ہے؟
سابق اور موجودہ فوجی اہلکار (Veterans & Active-Duty)
ریزروسٹ اور ان کے دیکھ بھال کرنے والے (Caregivers)
گولڈ اسٹار فیملیز اور ملٹری خاندان
عام شہری جو ملٹری کمیونٹی سے یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں
خواہش مند افراد نیویارک شہر پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
واک کے اختتام پر سروگیٹس کورٹ (Surrogate’s Court) میں ایک جامع ریسورس فیئر (Resource Fair) کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس فیئر کا مقصد سابق و موجودہ فوجی اہلکاروں اور ان کی فیملیز کو اہم سرکاری سہولیات اور وسائل سے جوڑنا ہے۔
اس میلے میں ان شعبوں سے متعلق مدد اور معلومات فراہم کی جائیں گی:
رہائش (Housing): مستقل اور ایمرجنسی رہائشی سہولیات۔
صحت اور ذہنی بحالی (Health & Mental Care): میڈیکل اور مینٹل ہیلتھ کونسلنگ۔
مالی اعانت اور مراعات (Financial Benefits): سرکاری الاؤنسز اور قانونی مدد۔
روزگار اور کمیونٹی انگیجمنٹ: جاب کے مواقع اور سماجی سرگرمیاں۔
میئر زہران ممدانی کا کہنا تھا “نیویارک شہر ہمارے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی خدمات اور قربانیوں کے بغیر نامکمل ہے۔ یہ ایونٹ شہریوں کو ایک جگہ جمع کرنے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہماری انتظامیہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کرتی رہے گی۔”




