لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک پبلک اسکولزکےطلبہ کیلئےخوشخبری:یوم کپور پر پہلی طویل تعطیل کااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتے ہی نیویارک شہر کے تمام عمومی اور پبلک اسکولوں کے طلبہ کے لیے ایک طویل ویک اینڈ کی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ نیویارک سٹی پبلک اسکولز کی انتظامیہ کے مطابق، یومِ کپور (Yom Kippur) کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے پیر 21 ستمبر 2026 کو تمام اسکول بند رہیں گے، جس کے باعث طلبہ کو مسلسل تین دنوں کی چھٹیاں ملیں گی۔

اسکول انتظامیہ نے ستمبر کے مہینے میں والدین اور اساتذہ کی ملاقاتوں (Parent-Teacher Conferences) کی اہم تاریخوں کا بھی اعلان کیا ہے، تاکہ سرپرست اپنے بچوں کی تعلیمی پیشرفت کا جائزہ لے سکیں۔

پیر، 21 ستمبرکو یومِ کپور کی مناسبت سے اسکولوں میں عام تعطیل ہوگی

بدھ، 23 ستمبرکو مڈل اسکولز اور D75 اسکولوں کے لیے پیرنٹ ٹیچر کانفرنسزمنعقد کیاجائےگا

جمعرات، 24 ستمبر ہائی اسکولز، K-12 اور 6-12 اسکولوں کے لیے پیرنٹ ٹیچر کانفرنسزکاانعقاد ہوگا

بدھ، 30 ستمبر: ایلیمنٹری اسکولز اور Pre-K سینٹرز کے لیے پیرنٹ ٹیچر کانفرنسزمنعقد کرےگا

تعلیمی کیلنڈر اور تمام متعلقہ پروگراموں کی مکمل تفصیلات نیویارک سٹی پبلک اسکولز کے سرکاری پورٹل پر دیکھی جا سکتی ہیں۔