لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں”این وائےسی نان پرافٹ ویک”کا انعقاد:میئرممدانی اوربلدیاتی اداروں کی جانب سےفلاحی تنظیموں کی خدمات کوخراجِ تحسین

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک شہر کی انتظامیہ نے “این وائے سی نان پرافٹ ویک” (NYC Nonprofit Week) کی مناسبت سے شہر کی 40 ہزار سے زائد نان پرافٹ اور فلاحی تنظیموں کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس ہفتے کے دوران میئر کے 23 دفاتر اور سٹی ایجنسیوں کے نمائندوں نے شہر کے پانچوں اضلاع (بورو) میں قائم 40 سے زائد غیر منافع بخش تنظیموں کا دورہ کیا اور ان کے عملے و رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

میئر زوہران کوامے ممدانی (Zohran Kwame Mamdani) نے کہا کہ نیویارک شہر کا سوشل سیفٹی نیٹ نان پرافٹ تنظیموں کے بغیر نامکمل ہے۔ یہ تنظیمیں رہائش، صحت، تعلیم اور قانونی امداد جیسے اہم شعبوں میں شہریوں کی دن رات خدمت کر رہی ہیں۔

ہفتے کا اختتام گریسی مینشن میں دوسرے سالانہ “ایکسلنس ان ہیومن سروسز ڈیلیوری ایوارڈز” کی پروقار تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں 250 سے زائد نامزدگیوں میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں اور سرکاری ملازمین کو انعامات سے نوازا گیا۔

ایکشن اینڈ انوویشن ایوارڈ: ‘ناردرن مین ہیٹن امپروومنٹ کارپوریشن’ (NMIC) اور جیکولین روٹھ (ACS)
ایکسلنس ان کسٹمر سروس ایوارڈ: ‘ہسپینک فیڈریشن’ اور جولی ہیریسن (DHS)
آپریشنل ایکسلنس ایوارڈ: ‘کنسورشیم فار ورکر ایجوکیشن’ اور ‘ڈپارٹمنٹ فار دی ایجنگ’
ایمرجنگ نان پرافٹ ایوارڈ: ‘ویمنز امپاورمنٹ کولیشن آف این وائے سی’
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: روزیٹا رومیرو (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمریٹس، ڈومینیکن ویمنز ڈیولپمنٹ سینٹر)

میئر ممدانی نے ایگزیکٹو آرڈر 2 کے تحت 18 ایجنسیوں میں ‘چیف نان پرافٹ آفیسرز’ کی بحالی کا بھی اعلان کیا تاکہ فلاحی تنظیموں کے معاہدوں، ادائیگیاں اور دفتری رکاوٹوں کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔