نیویارک: نیویارک شہر کے میئر زوہران کوامے ممدانی اور این وائے سی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (NYC DOT) کے کمشنر مائیک فلائن نے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن کے 11 بلاکس (46 ویں اسٹریٹ سے 57 ویں اسٹریٹ) کو پہلے سے زیادہ سبز، محفوظ اور پیدل چلنے والوں کے لیے موافق بنانے کے لیے ‘پارک ایونیو’ کا نیا ڈیزائن پیش کر دیا ہے۔
اس نئے ڈیزائن کے تحت سڑک کے بیچ موجود میڈین (گرین بیلٹ) کو وسیع کیا جائے گا، پیدل چلنے والوں کے لیے نشستیں اور خوبصورت پودے لگائے جائیں گے۔ گاڑیوں کی ایک ساؤتھ باؤنڈ لین کو ختم کر کے اس کی جگہ دو طرفہ پروٹیکٹڈ بائیک لین بنائی جائے گی۔ یہ منصوبہ گرینڈ سینٹرل ٹرمینل کے نیچے جاری تعمیراتی کاموں کے ساتھ ملا کر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ اوپر موجود عوامی جگہ کو جدید اور خوبصورت روپ دیا جا سکے۔

میئر زوہران ممدانی کاکہنا تھا”نیویارکرز نے ہم سے پیدل چلنے، سائیکلنگ اور شہر سے لطف اندوز ہونے کے لیے زیادہ جگہ کا مطالبہ کیا تھا، اور ہم نے ان کی بات سنی۔ میڈین کی توسیع، سرسبز مناظر اور محفوظ بائیک لینز سے پارک ایونیو سب کے لیے زیادہ محفوظ اور خوبصورت بنے گا۔”

DOT کمشنر مائیک فلائن نےکہا “یہ حتمی ڈیزائن غیر مستعمل جگہ کو ایک متحرک پبلک اسکوائر میں بدل دے گا اور مستقبل کی سائیکلنگ نیٹ ورک اپگریڈز کی بنیاد رکھے گا۔”
کانگریس مین جیرالڈ ناڈلر، مین ہیٹن بورو پریذیڈنٹ براڈ ہوئل مین سیگل، اور کمیونٹی بورڈ 6 کی چیئر سیندرا میک کی نے اس پروجیکٹ کو شہریوں کی ضروریات کے مطابق بہترین پیش رفت قرار دیا۔





