لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ہارلم میں ثقافتی رنگوں کی بہار:57ویں سالانہ افریقن امریکن ڈےپریڈاتوارکومنعقدہوگی، پولیس کی جانب سےسڑکیں بند

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک کے تاریخی علاقے ہارلم میں اتوار کے روز 57 ویں سالانہ ‘افریقن امریکن ڈے پریڈ’ (African American Day Parade) کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ہزاروں افراد افریقی امریکی ثقافت اور تاریخ کا جشن منانے کے لیے شرکت کریں گے۔

1968 میں شروع ہونے والی یہ پریڈ امریکہ میں سیاہ فام کمیونٹی کی ثقافت کو اجاگر کرنے والے سب سے بڑے سالانہ میلوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس پریڈ کی میزبانی ماضی میں ایڈم کلیٹن پاول جونیئر، شیرلی چشولم، الشارپٹن اور جیسی جیکسن جیسی معروف تاریخی شخصیات کر چکی ہیں۔

پریڈ کا باقاعدہ آغاز دوپہر 12:30 بجے ہوگا اور یہ شام 6:00 بجے تک جاری رہے گی۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) نے سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہارلم کی متعدد اہم شاہراہیں عارضی طور پر بند کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

ایڈم کلیٹن پاول جونیئر بلیوارڈ (West 110th St سے West 136th St) تک کا مکمل حصہ پریڈ کے فارمیشن اور روٹ کے لیے استعمال ہوگا جہاں ٹریفک مکمل بند رہے گی۔

ایڈم کلیٹن پاول جونیئر بلیوارڈ (136th St سے 142nd St) اور لینکس ایونیو (West 136th St سے West 139th St)۔

ویسٹ 125th اور ویسٹ 126th اسٹریٹ (لینکس ایونیو اور فریڈرک ڈگلس بلیوارڈ کے درمیان) اور سینٹ نیکولس ایونیو کے مختلف حصے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پریڈ کے دوران ان راستوں پر سفر سے گریز کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔