نیویارک / مین ہیٹن (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے میئر زوہران کوامے ممدانی (Zohran Kwame Mamdani) بدھ کے روز بروکولن کے علاقے سنسیٹ پارک (Sunset Park) میں ٹرانسپورٹیشن اور عوامی نقل و حمل سے متعلق ایک اہم اور تاریخی پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔
میئر ممدانی کی یہ پریس کانفرنس دوپہر 12:00 بجے ‘P.S. 506: دی اسکول آف جرنلزم اینڈ ٹیکنالوجی’ (واقع 343 60th St) میں منعقد ہوگی، جس میں شہر کے ٹرانسپورٹ سسٹمز اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے نئے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس اعلان کا بنیادی مرکز ‘بروکولن-کوئنز ایکسپریس وے’ (BQE) کے نیچے تھرڈ ایونیو (Third Avenue) پر دو میل سے زائد طویل حصے پر نئ محفوظ سائیکل لینز (Bike Lanes) کا قیام ہے۔
تھرڈ ایونیو کو طویل عرصے سے سڑک کے حادثات کے لیے حساس علاقہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ ممدانی انتظامیہ کی جانب سے اس نئے منصوبے کے ذریعے پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
اس منصوبے سے بالخصوص سنسیٹ پارک اور اس کے گردونواح میں رہنے والے محنت کش طبقات، اقلیتی آبادیوں اور جنوبی ایشیائی ڈائاسپورا کو آسان اور محفوظ سفری سہولیات میسر آئیں گی۔





