نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر آفس نے بے روزگار افراد اور بہتر مستقبل کے خواہش مندوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے رواں ماہ بروکلین اور مین ہٹن میں متعدد ‘ہائرنگ ہالز’ (Jobs NYC Hiring Halls) کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
ان تقریبات میں سٹی گورنمنٹ کے نمائندوں سمیت نجی شعبے کے بڑے آجرین شرکت کریں گے۔تیاری اور ہدایات:امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان ہائرنگ ہالز میں پیشہ ورانہ یا بزنس لباس زیب تن کر کے آئیں، کیونکہ آجرین موقع پر ہی انٹرویوز کر سکتے ہیں۔
درخواست گزاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ساتھ ایک تصویری شناختی کارڈ (Photo ID) اور اپنی سی وی (Resume) کی متعدد کاپیاں ہمراہ لائیں۔ شرکاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی ٹائم سلاٹ کے لیے پیشگی رجسٹریشن کروا لیں۔
ہائرنگ ہالز کا شیڈول:
پہلی تقریب بروکلین ہائرنگ ہال میں 22اپریل کو بروکلین آرمی ٹرمینل اینیکس، 80 58th St، بروکلین میں صبح 10بجےہوگی جودوپہر 2بجے تک ہوگی ۔
دوسری تقریب ہیلتھ کیئر ہائرنگ ہال بتاریخ 30اپریل 14 وال سٹریٹ، نیویارک (مین ہٹن) صبح 10سے دوپہر 2بجت تک ہوگی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نیویارک میں بے روزگاری کی شرح کم کرنے اور ہنرمند افراد کو براہِ راست ملازمت فراہم کرنے کی ایک مثبت کوشش ہے۔
