لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں ٹرمپ اورمیئرزوہران ممدانی کی ملاقات:امیگریشن اورہاؤسنگ منصوبوں پراہم گفتگو

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے امیگریشن قوانین کے نفاذ اور اربوں ڈالر کے ہاؤسنگ پروجیکٹ پر بات چیت کی گئی۔

منہٹن میں ہونے والی ایک گھنٹہ طویل بند کمرہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے میئر ممدانی کی تعریف کی۔ صدر ٹرمپ، جنہوں نے ماضی میں ممدانی پر شدید تنقید کی تھی، نے اب مثبت رویے کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “امید ہے کہ آپ ایک بہترین میئر ثابت ہوں گے۔ میں نیویارک اور ملک کی بھلائی چاہتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ ممدانی کامیابی سے شہر کی قیادت کریں۔”

34 سالہ میئر زوہران ممدانی نے بتایا کہ انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے عارضی تحفظ کی حیثیت (TPS) کے خاتمے اور تارکین وطن کی بے دخلی کے منصوبوں پر نیویارک کے شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے سخت موقف سے صدر کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں 12 ہزار گھروں کی تعمیر کے 21 ارب ڈالر کے مجوزہ فیکٹوریل ہاؤسنگ منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی جس کے لیے وفاقی فنڈز درکار ہیں۔

ممدانی نے سیاسی اختلافات کے باوجود صدر کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیویارک کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکنہ رہنما سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اس پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کی پابندیوں کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بعض نامور خبری اداروں کی وائٹ ہاؤس کوریج پر پابندی کے جواب میں چند بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا۔ اس پر میئر ممدانی نے واضح کیا کہ وہ تمام صحافیوں اور اداروں کی آزادی اور کوریج پر یقین رکھتے ہیں، جبکہ صدر ٹرمپ نے بائیکاٹ کے اثرات کو رد کر دیا۔