NYC Auto Show Returns with Cutting-Edge EVs and Concept Cars

نیویارک آٹو شو سن 1900 سے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ آج بھی عالمی آٹو انڈسٹری میں اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Atif Khan

نیویارک: مین ہٹن کے مشہور ‘جیکب جاوٹس سینٹر’ میں سالانہ نیویارک انٹرنیشنل آٹو شو کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، جو 12 اپریل 2026 تک جاری رہے گا۔ اس 10 روزہ عالمی نمائش میں دنیا بھر سے درجنوں گاڑیاں پیش کی جائیں گی

،

دنیا کے قدیم ترین موٹر شوز میں سے ایک، نیویارک انٹرنیشنل آٹو شو (New York International Auto Show) اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ اس نمائش میں ہیونڈے()، کیا، سبارو(Subaru)، ووکس ویگن(Volkswagen), کرائسلر(Chrysler) ، آڈی(Audi)، بی ایم ڈبلیو(BMW)، فورڈ، ہیونڈے(Hyundai), لیمبورگینی(, Lamborghini) اور ٹویوٹا(TOYOTA)جیسے بڑے برانڈز نے اپنی نئی گاڑیاں اور کانسیپٹ ماڈلز پیش کر کے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

اس آٹوشومیں وائس آف نیو یارک کے بانی محمد عاطف خان نے شرکت کی۔

اس سال آٹو شو میں کئی اہم گاڑیوں کی رونمائی کی گئی ہے، جن میں شامل ہیں:

کرائسلر پیسیفیکا (Chrysler Pacifica): فیملی منٹ وین کا نیا ورژن۔

ہیونڈے بولڈر کانسیپٹ (Hyundai Boulder): مستقبل کی جدید ڈیزائن والی گاڑی۔

کیا سیلٹوس اور ای وی 3 (Kia Seltos & EV3): کیا کی جانب سے الیکٹرک اور ایس یو وی کیٹیگری میں نئی پیشکش۔

سبارو گیٹ وے (Subaru Getaway) اور ووکس ویگن اٹلس (VW Atlas): ایڈونچر اور آرام دہ سفر کے لیے بہترین انتخاب۔

صرف گاڑیوں کی نمائش ہی نہیں بلکہ زائرین کے لیے مختلف تجرباتی ٹریکس بھی بنائے گئے ہیں۔ جیپ نے اپنا مشہور ‘کیمپ جیپ’ آف روڈ ٹریک، ٹویوٹا نے ‘تھرل رائڈ’ اور ہیونڈے نے ای وی (EV) ٹیسٹ ٹریک کے ساتھ ساتھ ریسنگ سمیلیٹر بھی پیش کیا ہے تاکہ لوگ الیکٹرک گاڑیوں کو چلانے کا حقیقی تجربہ کر سکیں۔

نیویارک آٹو شو سن 1900 سے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ آج بھی عالمی آٹو انڈسٹری میں اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *