لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

این بی اےچیمپئن نیویارک نکس کایادگاری سائن بورڈنیلامی کیلئےپیش

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک سٹی کے حکام نے باسکٹ بال کی تاریخ کے ایک نایاب اور یادگار ٹکڑے کو نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک نکس (New York Knicks) کی 2026 این بی اے چیمپئن شپ (2026 NBA Championship) کی فتح کی خوشی میں نکالے گئے تاریخی ‘ٹیکر ٹیپ پریڈ’ کے دوران براڈوے پر لگایا گیا اصل ”چیمپئنز وے“ (Champions Way) سائن بورڈ اب نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جس کی تمام آمدنی سٹی انتظامیہ کے فنڈز میں جائے گی۔

بدھ کے روز اس سائن بورڈ کی ابتدائی بولی 100 ڈالرز سے شروع ہوئی اور دوپہر تک اسے 36 بولیاں موصول ہو چکی تھیں، جن کی مجموعی قیمت 2,000 ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔

سٹی حکام کا کہنا ہے کہ براڈوے کے مشہور ’کینین آف ہیروز‘ (Canyon of Heroes) پر نصب کیے گئے اصل سائن بورڈز میں سے کسی ایک کو اپنا بنانے کا یہ ایک نادر موقع ہے۔

یہ سائن بورڈ نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (NYC DOT) کے اپنے سائن شاپ میں ہاتھ سے تیار کیا گیا تھا۔

یہ 36 انچ لمبا اور 9 انچ چوڑا سائن بورڈ مضبوط اور پائیدار ایلومینیم سے بنا ہوا ہے اور بلکل نئی حالت میں ہے۔

جشن کی مناسبت سے کل 30 سائن بورڈز تیار کیے گئے تھے، لیکن ان میں سے صرف ایک سائن بورڈ کو عوام کے لیے نیلام کیا جا رہا ہے۔

این وائی سی ڈی او ٹی (NYC DOT) کے کمشنر مائیک فلن نے اس موقع پر کہا ”نکس (Knicks) نے 53 سال کے طویل انتظار کے بعد این بی اے چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کی ہے، اور اب شہریوں کے پاس اس تاریخی جشن کا ایک منفرد حصہ حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے شہر کی اس تاریخی کامیابی کے موقع پر اپنا کردار ادا کیا۔“

حکام کے مطابق یہ سائن بورڈ پریڈ کے روٹ پر دو ہفتوں تک نصب رہا تھا۔ اس سائن بورڈ کی آن لائن نیلامی 12 اگست کی رات 8 بجے ختم ہوگی۔