نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے ایڈمنسٹریشن آف چلڈرنز سروسز (ACS) نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ، 12 اگست کو ایک خصوصی بھرتی میلے (Hiring Event) کا انعقاد کر رہا ہے، جہاں موزوں امیدواروں کو موقع پر ہی (On the spot) ملازمت کی آفرز جاری کی جا سکتی ہیں۔
اس بھرتی میلے کا بنیادی مقصد یوتھ ڈویلپمنٹ سپیشلستس (Youth Development Specialists) کی ترجیحی بنیادوں پر بھرتی ہے، جو جیوینائل ڈیٹینشن (کم سن افراد کے حراستی مراکزی/جیلوں) میں موجود نوجوانوں کے لیے رہنما، مینٹور اور رول ماڈل کا کردار ادا کریں گے۔
تنخواہ اور مراعات:
سالانہ 55,075 ڈالر سے شروع ہوگی جس میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوگا۔
5 سال کی سروس کے بعد سالانہ تنخواہ 69,762 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
ملازمین کو مکمل ہیلتھ انشورنس، لانگیویٹی بونس (طویل سروس بونس)، اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
تعلیمی قابلیت و تجربہ: امیدوار کے پاس ہائی اسکول ڈپلومہ کے ساتھ خطرے سے دوچار (at-risk) نوجوانوں یا بالغان کے ساتھ کام کرنے کا کم از کم 1 سال کا فل ٹائم تجربہ ہونا چاہیے، یا پھر بیچلرز (Bachelor’s) ڈگری ہونی چاہیے۔
انویٹیشن کی شرط: جاب فیئر میں شرکت کے لیے امیدواروں کا ایک آن لائن فارم پر کرنا لازمی ہے۔ صرف منتخب شدہ امیدواروں کو ہی انٹرویو کے مقام اور وقت کی تفصیلات کے ساتھ دعوتی خط (Invitation) بھیجا جائے گا۔
یوتھ ڈویلپمنٹ سپیشلست کی اسامیوں اور ذمہ داریوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے ACShttps://www.nyc.gov/site/acs/about/work/yds.page کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔





