لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

NJ Transit Reveals World Cup Travel Plan with Mandatory Digital Tickets

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیو جرسی/نیویارک: نیو جرسی ٹرانزٹ (NJ Transit) نے ورلڈ کپ میچز کے دوران میٹ لائف اسٹیڈیم جانے والے شائقین کے لیے ٹرین کے کرایوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق راؤنڈ ٹرپ (آنے جانے) کا ٹکٹ 150 ڈالر ہوگا۔ اس بلند قیمت پر گورنر مائیکی شیرل نے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات خود برداشت کرے، تاہم فیفا نے اس سے انکار کر دیا ہے۔

ٹرانسپورٹ پلان کی اہم تفصیلات:
ڈیجیٹل ٹکٹ 13 مئی سے این جے ٹرانزٹ کی موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گے۔ یہ ٹکٹ ریفنڈ ایبل یا ٹرانسفر ایبل نہیں ہوں گے۔

ٹرین ٹکٹ خریدنے کے لیے میچ کا اصل ٹکٹ ہونا لازمی ہے۔ اسٹیشن کے دفاتر یا مشینوں سے ٹکٹ نہیں ملیں گے۔

بس سروس: نیو یارک اور نیو جرسی کے مختلف مقامات سے شٹل بس سروس بھی دستیاب ہوگی جس کا کرایہ 80 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم میں کسی بھی شائق کو اپنی گاڑی لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف رائیڈ شیئرنگ (Rideshare) سروسز ایک مخصوص مقام تک رسائی حاصل کر سکیں گی۔

این جے ٹرانزٹ کا موقف:
حکام کا کہنا ہے کہ ہر میچ کے دوران 40 ہزار مسافروں کو منتقل کرنے پر 60 لاکھ ڈالر کے اخراجات آتے ہیں۔ این جے ٹرانزٹ پہلے ہی مالی خسارے کا شکار ہے، اس لیے یہ اضافی بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔ حکام کے مطابق، “ہم منافع نہیں کما رہے بلکہ صرف شائقین سے ان کے سفر کے اخراجات مانگ رہے ہیں۔”

نیویارک سے آنے والے تمام شائقین کو پین اسٹیشن (Penn Station) کا استعمال کرنا ہوگا، جہاں سے ٹرینیں براہِ راست اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہوں گی۔

Round-trip bus tickets: click this link https://nynjfwc26.com/getting-to-nynj-stadium/