لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Newark Emergency Crews Contain 5-Hour Fire, Residents Displaced

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیو جرسی (ویب ڈیسک): امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوارک (Newark) میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک رہائشی علاقے میں لگنے والی شدید آگ نے چار گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 6 فائر فائٹرز زخمی اور 59 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

نیوارک کے پبلک سیفٹی ڈائریکٹر کے مطابق، آگ رات 10:30 بجے کے قریب جیفرسن اسٹریٹ پر واقع ایک عمارت میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر تین گھروں تک پھیل گئی۔

آگ کی شدت کے باعث اسے ‘تھری الارم’ (3-alarm) قرار دیا گیا اور اسے بجھانے کے لیے 100 سے زائد فائر فائٹرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔ تقریباً پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ہفتے کی صبح ساڑھے تین بجے آگ پر قابو پایا گیا۔

فائر حکام کے مطابق، آپریشن کے دوران 6 فائر فائٹرز معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم 59 رہائشی، جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی، اپنے گھروں سے محروم ہو گئے۔ متاثرہ خاندانوں اور ان کے پالتو جانوروں کو نکالنے کے لیے فوری کارروائی کی گئی۔

نیوارک آفس آف ایمرجنسی مینجمنٹ اور امریکن ریڈ کراس متاثرہ خاندانوں کی عارضی منتقلی اور امداد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پولیس کا آرٹسن یونٹ (Arson Unit) آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہا ہے