New York Yankees Game Rescheduled After Severe Weather Warning

انتظامیہ کے مطابق جن شائقین کے پاس ہفتے کے میچ کے ٹکٹ تھے، وہ ستمبر میں ہونے والے میچ کے لیے انہیں استعمال کر سکتے ہیں

Editor News

نیویارک: نیویارک میں میموریل ڈے ویک اینڈ پر ہونے والی مسلسل اور تیز بارشوں کی پیشگوئی کے باعث نیویارک یانکیز (New York Yankees) نے ہفتے کے روز ٹامپا بے ریز (Tampa Bay Rays) کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والا اپنا اہم میچ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اطلاع ٹیم انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شیئر کی گئی۔

یہ میچ ہفتے کی دوپہر 1:35 بجے یانکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، جسے اب ملتوی کر کے 22 ستمبر کی دوپہر 1:05 بجے کے لیے ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ ستمبر میں یہ میچ ایک ہی دن میں دو میچز (Split Admission Doubleheader) کے فارمیٹ کے تحت پہلے میچ کے طور پر کھیلا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق جن شائقین کے پاس ہفتے کے میچ کے ٹکٹ تھے، وہ ستمبر میں ہونے والے میچ کے لیے انہیں استعمال کر سکتے ہیں یا پھر یانکی اسٹیڈیم میں ہونے والے کسی بھی دوسرے ریگولر سیزن میچ کے لیے آن لائن ٹکٹ تبدیل (Exchange) کر سکتے ہیں۔

میموریل ڈے ویک اینڈ پر سیلاب کا خطرہ اور الرٹ
نیشنل ویدر سروس (NWS) کے ماہرینِ موسمیات کے مطابق، نیویارک میں میموریل ڈے کا طویل ویک اینڈ بارشوں کی زد میں رہنے کا امکان ہے، جہاں ہفتے کی صبح سے ہی شروع ہونے والی بارش اتوار کو ایک مختصر وقفے کے بعد دوبارہ جاری رہ سکتی ہے۔

موسم کی اس خرابی کے ساتھ خطے میں ہفتے اور اتوار کے روز 15 سے 20 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور 20 سے 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز جھونکے (Gusts) آنے کی بھی توقع ہے۔

اسی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر، نیویارک سٹی کے مئیر ظہران ممدانی نے جمعے کے روز ہی پورے ویک اینڈ کے لیے ‘ویڈر الرٹ’ جاری کر دیا تھا، کیونکہ مسلسل بارشوں کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال (Flooding) پیدا ہونے کا شدید خطرہ موجود ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *