نیویارک: مین ہٹن کے مشہور ‘جیکب جاوٹس سینٹر’ میں سالانہ نیویارک انٹرنیشنل آٹو شو کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے، جو 12 اپریل 2026 تک جاری رہے گا۔ اس 10 روزہ عالمی نمائش میں دنیا بھر سے درجنوں گاڑیاں پیش کی جائیں گی، جن میں آڈی، بی ایم ڈبلیو، فورڈ، ہیونڈے، لیمبورگینی اور ٹویوٹا جیسے بڑے برانڈز شامل ہیں۔
اس سال آٹو شو میں مہنگی اور نایاب (Exotic) گاڑیوں کی خصوصی نمائش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ‘سبارو’ کے بوتھ پر پالتو جانوروں کی گود لینے کی مہم (Subaru Loves Pets) بھی توجہ کا مرکز ہوگی۔
ٹکٹوں کی قیمتیں
13 سال سے زائد عمر کے لیے 22 ڈالر، جبکہ 3 سے 12 سال کے بچوں کے لیے 8 ڈالر۔
ارلی ایکسیس (جمعہ اور ہفتہ): بڑوں کے لیے 48 ڈالر اور بچوں کے لیے 18 ڈالر۔
خصوصی ڈسکاؤنٹ: واٹر وے (Waterway) استعمال کرنے والوں اور گروپس کے لیے رعایتی کومبو ٹکٹ دستیاب ہیں۔
اوقاتِ کار اور مقام
پیر سے جمعرات: صبح 10 سے رات 8 بجے تک۔
جمعہ اور ہفتہ: صبح 10 سے رات 10 بجے تک۔
اتوار (بشمول ایسٹر سنڈے): صبح 10 سے شام 7 بجے تک۔
جیکب جاوٹس سینٹر 11th ایونیو پر واقع ہے۔ وزٹ کرنےوالوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سب وے (7 Train)، بس یا فیری جیسی عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ گاڑی لانے والوں کے لیے ‘SpotHero’ کے ذریعے پارکنگ کی خصوصی سہولت میسر ہوگی۔
