لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

New Museum in New York Reopens After Major Expansion, Free Entry During Opening Week

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): آرٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ نیویارک کا معروف نیو میوزیم اپنی عمارت کی بڑی توسیع کے بعد اگلے ہفتے دوبارہ عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔

میوزیم کی نئی اور جدید عمارت تقریباً 60 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے، جس کا باضابطہ افتتاح 21 مارچ کو کیا جائے گا۔ اس توسیع کے بعد میوزیم پہلے سے کہیں زیادہ وسیع ہو گیا ہے اور یہاں جدید و منفرد فن پاروں کی نمائش کے لیے مزید جگہ فراہم کی گئی ہے۔

افتتاح کے موقع پر ایک خصوصی نمائش “New Humans: Memories of the Future” پیش کی جائے گی، جو میوزیم کے مختلف حصوں میں پھیلی ہوگی۔ اس کے علاوہ کئی نئے بڑے آرٹ پراجیکٹس بھی نصب کیے گئے ہیں جو طویل عرصے تک میوزیم کے اندر اور اطراف میں دیکھے جا سکیں گے۔

میوزیم انتظامیہ نے افتتاحی تقریبات کے موقع پر عوام کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں 11 مارچ سے 22 مارچ تک افتتاحی ہفتے کے دوران میوزیم میں داخلہ مکمل طور پر مفت رکھا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ثقافتی سرگرمی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

رجسٹریشن کےلئے لنک پرکلک کریں: https://tickets.newmuseum.org/orders/177/calendar?cart=true&eventId=5f342790963e28664ac9484c