لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیوجرسی میں ساحلی سیلاب کاشدیدخطرہ: اوشن کاؤنٹی کیلئےکوسٹل فلڈوارننگ جاری، متعددراستےبندہونےکاخدشہ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیوجرسی: نیوجرسی کی ساحلی پٹی پر ایک طاقتور موسمیاتی سسٹم کی آمد کے پیشِ نظر نیشنل ویدر سروس (NWS) نے اوشن کاؤنٹی (Ocean County) کے لیے بدھ کی سہ پہر 4 بجے سے ہفتے کی رات 2 بجے تک ‘کوسٹل فلڈ وارننگ’ جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق، اس سطح کے سیلابی خطرے میں ساحلی اور خلیجی علاقوں سمیت اندرونی ندیاں اور نالے شدید طغیانی کا شکار ہو سکتے ہیں، جس سے سڑکوں پر وسیع پیمانے پر پانی جمع ہو جائے گا اور اکثر راستے نا قابلِ آمدورفت ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ ساحلی علاقوں کے کٹاؤ (Beach Erosion) اور ریت کے ٹیلے (Sand Dunes) ٹوٹنے کا شدید خدشہ ہے، جبکہ درمیانی سے شدید درجے کا سیلاب ویک اینڈ تک جاری رہ سکتا ہے۔

حکام نے علاقے کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیشِ نظر فوری حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

انتظامیہ نے گاڑیوں کو سیلابی پانی سے گزارنے سے سخت گریز کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی گہرائی کا غلط اندازہ گاڑی کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔