کیا محبت واقعی اندھی ہوتی ہے اور کیا آپ اس کے لیے خطرہ مول لینے کو تیار ہیں؟ اگر آپ نیویارک میں رہتے ہیں تو اب آپ کے پاس یہ موقع موجود ہے۔ مشہور زمانہ نیتفلیکس ڈیٹنگ سیریز ’لو از بلائنڈ‘ (Love Is Blind) تاریخ میں پہلی بار نیویارک شہر میں سنگلز کی کاسٹنگ کر رہی ہے۔
اس شو کا آغاز 30 مردوں اور خواتین کے لیے اسپیڈ ڈیٹنگ کے فارمیٹ سے ہوتا ہے، جہاں ہر جوڑا ایک دوسرے سے الگ پوڈز (Pods) میں بیٹھتا ہے جن کے درمیان دیوار ہوتی ہے۔ حصّہ لینے والے افراد ایک دوسرے کو دیکھے بغیر باتیں کرتے ہیں اور آمنے سامنے ملنے سے پہلے منگنی کرنا ضروری ہوتا ہے۔
منگنی کا اعلان ہونے کے بعد ہی دروازے کھلتے ہیں اور جوڑے پہلی بار ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں۔ منگنی کے بعد یہ جوڑے کچھ عرصے کے لیے ایک ساتھ رہتے ہیں، جس کے بعد شادی کی تقریب ہوتی ہے جہاں وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ انہیں ایک دوسرے کو ”ہاں“ کہنا ہے یا ”ناں“۔
کاسٹنگ کے لیے ضروری شرائط:
پروڈیوسرز کے مطابق درخواست دہندگان کا مکمل طور پر سنگل ہونا ضروری ہے۔
کسی بھی قسم کے غیر واضح تعلقات (Situationships) میں شامل افراد اہل نہیں ہوں گے۔
’بریک‘ (Break) پر موجود یا گھر پر پارٹنر کا انتظار کرنے والے افراد اپلائی نہیں کر سکتے۔
امیدوار کے لیے نیویارک کا مقامی باشندہ ہونا لازمی ہے۔
تمام درخواست دہندگان کی عمر کم از کم 21 سال یا اس سے زیادہ ہو اور وہ امریکی شہری ہوں۔
انتظامیہ اس وقت جارجیا، فلوریڈا، ایریزونا، ٹینیسی اور نیواڈا میں بھی کاسٹنگ کر رہی ہے، جس سے یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کیا مختلف ریاستوں کے سنگلز کو ایک ہی سیزن میں اکٹھا کیا جائے گا۔





