واشنگٹن: نیشنل ویدر سروس (NWS) نے منگل کی شام خطے میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی ایک اور لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق کم ہوائی دباؤ کا نظام ایک موسمی فرنٹ کے ساتھ پیش قدمی کر رہا ہے، جس کے باعث سہ پہر اور شام کے اوقات میں وقفے وقفے سے شدید بارشیں متوقع ہیں۔
تازہ ترین فورکاسٹ ڈیٹا کے مطابق، طوفانی سلسلہ سہ پہر کے وقت شمالی علاقوں سے شروع ہوگا اور شام تک مرکزی و جنوبی نیو جرسی کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔
موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران 58 میل فی گھنٹہ (تقریباً 93 کلومیٹر فی گھناط) یا اس سے زائد کی رفتار سے تباہ کن ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ طوفانی نظام کی آمد کے دوران بعض علاقوں میں الگ تھلگ بگولے (Tornadoes) بننے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید ترین موسم کا یہ سلسلہ دیر گئے رات کو مدہم ہونا شروع ہو جائے گا، تاہم بیشتر مقامات پر رات بھر ہلکی سے درمیانی بارش اور پھوار کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔



