لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

پاکستانی ماڈل مصباح ارشدنےمس یونیورس پاکستان 2026 کاتاج اپنےنام کرلیا، پورٹو ریکو میں عالمی مقابلےمیں نمائندگی کریں گی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

لاہور / منیلا (ویب ڈیسک): پاکستان کی معروف ماڈل اور سائیکالوجی کی طالبہ مصباح ارشد (Misbah Arshad) نے ‘مس یونیورس پاکستان 2026’ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے بعد وہ نومبر میں پورٹو ریکو میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ‘مس یونیورس 2026’ کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مس یونیورس پاکستان 2026 کی تاج پوشی کی شاندار تقریب فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ‘روزال پارک ہوٹل’ میں منعقد ہوئی۔ اس مقابلے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی 10 فائنلسٹ دوشیزاؤں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس کے اختتام پر جیوری نے مصباح ارشد کو فاتح قرار دیا۔

سن 2000 میں پیدا ہونے والی مصباح ارشد کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ ماضی میں اسلام آباد میں بھی مقیم رہی ہیں۔ اس وقت وہ جرمنی کے شہر میونخ میں رہائش پذیر ہیں اور ‘یونیورسٹی آف ہیگن’ (University of Hagen) سے نفسیات (Psychology) کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

مصباح نے بیوٹی پیجینٹس کی دنیا میں 2023 کے دوران اپنی پہچان بنائی، جب انہوں نے مس پاکستان ورلڈ 2023 اور مس اورا پاکستان 2023 کے اعزازات حاصل کیے۔

‘مس یونیورس پاکستان 2026’ بننے کے بعد مصباح ارشد 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے دارالحکومت سان خوان میں ہونے والے عالمی مقابلے ‘مس یونیورس 2026’ میں حصہ لیں گی، جہاں دنیا بھر کی حسینائیں عالمی تاج کے لیے مدمقابل ہوں گی۔