لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

میئرممدانی کاکرائےداروں کیلئےبڑااقدام،’ٹاک ٹو ٹیننٹس’مہم کاباضابطہ آغاز

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک شہر کے میئر زوہران ممدانی اور ‘میئرز آفس آف ماس انگیجمنٹ’ (OME) نے ‘میئرز آفس ٹو پروٹیکٹ ٹیننٹس’ (MOPT) کے تعاون سے “ٹاک ٹو ٹیننٹس” (Talk to Tenants) نامی ایک وسیع ڈور ٹو ڈور آؤٹ ریچ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس مہم کا مقصد ایسی عمارتوں میں رہنے والے کرائے داروں کو منظم کرنا اور ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہے جو مسلسل انتظامی اور تکنیکی مسائل کا شکار ہیں۔

اس مہم کے تحت رضاکار شہریوں کے گھروں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے، انہیں ان کے قانونی حقوق اور تنظیم سازی کے بارے میں مطلع کریں گے اور تکنیکی وسائل فراہم کریں گے۔ اس مہم کی شروعات کرایوں میں اضافے اور رہائشی مسائل سے متاثرہ علاقوں ایسٹ ہارلم (East Harlem)، واشنگٹن ہائٹس (Washington Heights)، ان ووڈ (Inwood) اور فلیٹ بش (Flatbush) سے ہو رہی ہے، جس کے بعد اس کا دائرہ کار شہر کے تمام پانچوں اضلاع (Boroughs) تک پھیلا دیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر زہران ممدانی نے کہا:”ہماری ‘رینٹل ریپ آف’ (Rental Ripoff) سماعتوں نے ہمیں وہی دکھایا جو ہر کرائے دار پہلے سے جانتا ہے: جب مالکان عمارتوں پر توجہ نہیں دیتے تو شہریوں کو بغیر ہیٹنگ، کاکروچز، پھپھوندی (Mold) اور خراب لفٹوں کے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔ جب پڑوسی مل کر منظم ہوتے ہیں تو ان کے پاس اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ مالکان کو جوابدہ بنا سکیں۔ ‘ٹاک ٹو ٹیننٹس’ ہر گلی، ہر بلاک اور ہر عمارت میں وہی طاقت پیدا کرنے کا نام ہے۔”

ڈیپٹی میئر برائے ہاؤسنگ لیلیٰ بوزورگ (Leila Bozorg): انہوں نے کہا کہ منظم کرائے دار اپنے پڑوسیوں اور عمارت کے حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر ایم او پی ٹی سِیا ویور (Cea Weaver): انہوں نے زور دیا کہ “سب سے محفوظ کرائے دار وہ ہے جو منظم ہے۔ یہ یونینز اور یکجہتی نیویارک شہر کی بنیاد ہیں۔”

کمشنر او ایم ای تاشا وان آکن (Tascha Van Auken): انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی شروعات دو پڑوسیوں کے درمیان ایک گفتگو سے ہوتی ہے اور ہم کرائے داروں کو ان کی اجتماعی طاقت کا احساس دلا رہے ہیں۔

کرائے داروں کو یونینز بنانے اور تنظیم سازی سکھانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مفت NYC 101 ورکشاپس کا بھی اعلان کیا گیا ہے:

12 اگست: لوئر مین ہیٹن (Lower Manhattan)
19 اگست: پراسپیکٹ ہائٹس (Prospect Heights)
16 ستمبر: فلیٹ بش (Flatbush)
24 ستمبر: ایسٹ ہارلم (East Harlem)
30 ستمبر: واشنگٹن ہائٹس (Washington Heights)

یہ قدم میئر ممدانی کے جامع ہاؤسنگ پلان “Block by Block: The Housing Plan for a New Era” کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت کرائے داروں کو شکایت کی صورت میں ڈائریکٹ معائنہ (HPD Inspections) شیڈول کرنے اور عمارت کا چھت سے لے کر تہہ خانے تک (Roof-to-Cellar) جامع معائنہ کروانے کا اختیار دیا گیا ہے۔