لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

میئرزوہران ممدانی کاچھوٹےکاروباری افرادکیلئےبڑا ریلیف،بیوروکریٹک رکاوٹیں ختم کرنےکااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک شہر کے میئر زہران ممدانی نے چھوٹے کاروبار مالکان کو ریلیف فراہم کرنے اور بیوروکریٹک پیچیدگیوں کو کم کرنے کے لیے ایک نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔

پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میئر زہران ممدانی نے چھوٹے کاروباروں سے متعلق قوانین کو آسان بنانے کے لیے 50 اہم اصلاحات کا اعلان کیا۔ ان اصلاحات میں آئس کریم اور دیگر فروزن اشیاء کی فروخت کے لیے سٹی انتظامیہ کی جانب سے درکار اضافی پرمٹس کی شرط کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔

ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت ایک نیا سرکاری ادارہ OPEN (Overhauling Procedures and Expanding Navigation) قائم کیا گیا ہے جو ان تمام 50 اصلاحات کا انتظام سنبھالے گا۔ اس نئے ادارے کو مستقل بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے تا کہ کاروباری عمل کو مستقل طور پر آسان بنایا جا سکے۔

میئر ممدانی نے بتایا کہ اس ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے نیویارک کے موجودہ پروگرام NYC BEST کو مزید فعال اور وسیع کیا جا رہا ہے، جو کاروباری مالکان کو پرمٹس، جرمانوں اور دیگر قانونی مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی “کاروباری مالکان کے حقوق کے منشور” کو وسیع پیمانے پر شائع اور تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میئر زہران ممدانی نے زور دیتے ہوئے کہا:”اگر آپ کو اپنے حقوق کا علم ہی نہیں ہوگا تو آپ ان کا استعمال کیسے کریں گے؟ چھوٹے کاروبار سٹی گورنمنٹ میں ایک بہترین اور مددگار شراکت دار کے مستحق ہیں۔”