لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

میئرزہران ممدانی کی قیادت میں برکلین برج پر ‘رمینسبرس رُک’کاانعقاد، ہزاروں شہریوں اور فوجیوں کی شرکت

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: سانحہ نائن الیون کی 25 ویں برسی کی تقریبات کے اختتام کے بعد بھی نیویارک شہر میں شہداء اور فرسٹ ریپونڈرز کی قربانیوں کو یاد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی قیادت میں ہزاروں افراد نے برکلین برج پر ایک شاندار واک اور رن (Remembrance Ruck) میں حصہ لیا، جس کا مقصد نائن الیون کے بعد شہر اور ملک کی خدمت کرنے والے فوجی اہلکاروں اور ویٹرنز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

برکلین کے والٹ وہٹمین پارک (Walt Whitman Park) سے شروع ہونے والے اس افتتاحی ایونٹ میں فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں نے پیٹھ پر سامان سے بھرے رُک سیک (rucksack) اٹھا کر شرکت کی، تاکہ فوجیوں کی مشکلات اور قربانیوں کا عملی طور پر احساس کیا جا سکے۔ بارش کی بوندوں کے باوجود شرکا کا جوش و جذبہ کم نہ ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر زہران ممدانی نے کہا کہ ہم یہاں ان لوگوں کو یاد کرنے آئے جنہوں نے ہمارے لیے اتنی سختیاں اور قربانیاں برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کہ پل عبور کرتے وقت جب وزن اور تھکاوٹ محسوس ہو تو ان سپاہیوں کی مشکلات کو یاد کریں جنہوں نے ناقابلِ تصور بوجھ اٹھائے۔ میئر نے اس موقع پر سابقہ میرینز جیسن تھامس اور ڈیو کارنس کے شجاعانہ کارناموں کو بھی یاد کیا جنہوں نے نائن الیون کے بعد ملبے میں پھنسے ہوئے پولیس افسران کو معجزانہ طور پر تلاش کر کے نکالا تھا۔

تقریب کے باضابطہ آغاز کے بعد میئر ممدانی کی قیادت میں شہریوں کا یہ سمندر برکلین برج سے ہوتا ہوا مین ہٹن کے فولی اسکوائر (Foley Square) پر اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران میئر نے پورا راستہ دوڑ کر طے کیا جبکہ دیگر شرکا نے پیدل چل کر یا دوڑ کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔