Mayor Mamdani Announces New Relief for Disabled and Veteran Street Vendor

Editor News

نیویارک: میئر زوہران مامدانی کی انتظامیہ نے نیویارک کی سڑکوں پر کھانے پینے کے اسٹالز اور فوڈ ٹرک چلانے کے خواہشمند سابق فوجیوں (Military Veterans) اور معذور افراد کے لیے ایک بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق، اب یہ افراد ‘سپروائزری لائسنس’ (Supervisory License) کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

2023 میں پروگرام کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سپروائزری لائسنس کی ویٹنگ لسٹ دوبارہ کھولی گئی ہے۔ یہ لائسنس ان وینڈرز کے لیے پہلا قدم ہے جو سال بھر کے لیے باقاعدہ پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس مرحلے میں صرف امریکی سابق فوجی اور معذور افراد ہی درخواست دینے کے اہل ہیں۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس ویٹنگ لسٹ میں 300 امیدواروں کو شامل کیا جائے گا۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 اپریل 2026 ہے۔

ڈپٹی میئر برائے ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز، ڈاکٹر ہیلن آرٹیگا نے کہا:”مامدانی انتظامیہ کو اپنے معذور اور سابق فوجی اسٹریٹ وینڈرز کی حمایت پر فخر ہے تاکہ انہیں اپنا کاروبار چلانے اور اپنے خاندان کی کفالت کا منصفانہ موقع مل سکے۔”

ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر الیسٹر مارٹن نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ان کمیونٹیز کے لیے قانونی فوڈ وینڈنگ سسٹم میں داخلے کا راستہ صاف ہوگا، جبکہ شہر میں فوڈ سیفٹی کے معیارات کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

خواہشمند امیدوار ویٹنگ لسٹ میں شامل ہونے کے لیے سرکاری ویب سائٹ https://www.nyc.gov/site/doh/business/food-operators/mobile-and-temporary-food-vendors.page پر جا سکتے ہیں یا 311 پر کال کر کے درخواست فارم طلب کر سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *