Manhattan and Bronx Lead in Heat and Hot Water Complaints in NYC

Editor News

نیویارک: نیویارک میں حالیہ شدید ترین موسمِ سرما اور 20 انچ سے زائد برف باری نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔

نیویارک اسٹیٹ کمپٹرولر کی ویب سائٹ پر موجود NYC311 مانیٹرنگ ٹول کے مطابق، فروری 2026 میں نیویارک کے باسیوں کی سب سے بڑی پریشانی ہیٹ (حرارت) اور گرم پانی کی عدم دستیابی رہی۔

رپورٹ کے مطابق، پانچوں بورو (Boroughs) سے تقریباً 59,031 افراد نے ہیٹ اور گرم پانی سے متعلق شکایات درج کروائیں۔

گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں ان شکایات میں 11% اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ شکایات مین ہٹن اور برونکس سے موصول ہوئیں۔

سٹی ہال کے مطابق، خون جما دینے والی سردی جان لیوا ثابت ہوئی۔ نیویارک کے 20 شہری گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے جبکہ 7 افراد اپنے گھروں کے اندر سردی کی تاب نہ لاتے ہوئے لقمہ اجل بن گئے۔ فروری کے اختتام پر آنے والے برفانی طوفان کے تین دن بعد بھی اسٹیٹن آئی لینڈ جیسے علاقے دو فٹ برف تلے دبے ہوئے تھے۔

ڈیٹا کے مطابق صرف ہیٹ ہی نہیں بلکہ دیگر مسائل میں بھی اضافہ دیکھا گیا:غیر قانونی پارکنگ: اس حوالے سے شکایات میں 4% اضافہ ہوا، جن میں بروکلین اور کوئینز سرفہرست رہے۔ مجموعی طور پر 34,790 شکایات درج ہوئیں۔

برف باری کے بعد کی صورتحال: برف ہٹانے اور دیگر متعلقہ کالز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3,427% کا ہوش ربا اضافہ دیکھا گیا۔

سٹی ہال نے فی الحال اس ڈیٹا پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *